85

پاک بھارت کشیدگی کا اثر، ایشیا کپ یو اے ای منتقل

ستمبر 2025 میں ہونے والے ایشیا کپ  کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ سمتبر2025 میں دبئی میں کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معاملات کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے، ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ سے قبل تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

ایشیا کپ سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان تین ملکی سیریزسے متعلق بات چیت جاری ہے۔