89

ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار 165 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 68 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہوکر 3366 ڈالر فی اونس ہے۔