224

چاندی کی قیمت مستحکم، سونا آسمان پر

سوناعالمی مارکیٹ میں 13ڈالرفی اونس اورمقامی مارکیٹ میں 1465روپے فی تولہ مہنگاہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 3369 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیاہے۔

مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1465 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 58ہزار 465 روپے جبکہ  دس گرام سونا 1256 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 7 ہزار 325 روپے کا ہوگیاہے۔

ایک تولہ چاندی 11 روپے کمی کے بعد 3785 روپے کی ہوگئی ہے۔