294

سونے کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل جاری، آج مزید کم

 ملک میں سونے کی قیمت میں آج فی تولہ 460 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزار 595 روپے مقرر ہوئی ہے ۔

آل پاکستان جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 394 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے باعث اس کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 437 روپے ہو گئی ہے ۔

عالمی سطح پر بھی سونے کے بھاؤ میں کمی آئی، جہاں فی اونس 6 ڈالر گر کر 3,372 ڈالر ہو گیا ہے ۔

گذشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 245 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی تھی، اور کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔