144

بابر اعظم نے بیٹ اسپیڈ میں فخر زمان کو پیچھے چھوڑ دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے پی سی بی اسکلز کیمپ میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو بیٹ موومنٹ اسپیڈ اور پاور فیکٹر ہٹنگ کے مقابلے میں شکست دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری اسکلز کیمپ کے دوران ایک انوکھا ہٹنگ مقابلہ کرایا گیا، جس میں بابر اعظم اور فخر زمان آمنے سامنے آئے۔

بیٹنگ کوچ حنیف ملک کی زیر نگرانی ہونے والے اس ایک اوور پر مشتمل مقابلے میں دونوں کھلاڑیوں کی بیٹ سوئنگ اسپیڈ اور پاور موومنٹ کو ماپا گیا۔ فخر زمان کی زیادہ سے زیادہ بیٹ سوئنگ اسپیڈ 74 کلومیٹر فی گھنٹہ اور پاور موومنٹ 761 ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب بابر اعظم نے اپنی پہلی گیند پر ہی 89 کلومیٹر فی گھنٹہ کی بیٹ موومنٹ اسپیڈ دکھائی، جبکہ ان کا پاور فیکٹر 1027 رہا۔ آخری گیند پر بابر اعظم کی اسپیڈ بدستور 89 کلومیٹر رہی تاہم ان کی پاور 10137 تک پہنچ گئی۔

یہ ہٹنگ اسپیڈ چیلنج شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا مرکز بن گیا ہے، جہاں بابر اعظم کی فارم اور مہارت کو ایک بار پھر سراہا جا رہا ہے۔