214

فلم کی شوٹنگ سے قبل جنات نے دھکا دے دیا، اداکارہ ثمینہ کا انکشاف

پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ اپنی فلم دیمک کی شوٹنگ سے قبل وہ ایک پراسرار واقعے کا شکار ہوئیں، جس میں ان کے مطابق جنات نے انہیں دھکا دیا تھا۔

ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ فلم دیمک کی شوٹنگ سے کچھ روز پہلے ان کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو وہ کبھی نہیں بھول سکتیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گھر کے بیک یارڈ میں لائٹ خراب تھی، جسے جلانے کے لیے انہوں نے نوکروں سے کہا، مگر جب کسی نے نہ جلائی تو وہ خود گئیں اور لائٹ آن کی۔ "جیسے ہی میں واپس مڑنے لگی تو اچانک کسی نے مجھے پیچھے سے زور سے دھکا دیا، میں زمین پر جا گری، میرے جسم پر چوٹیں آئیں، لیکن وہاں میرے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا۔"

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ یہ کسی جن کی موجودگی تھی کیونکہ کوئی انسان وہاں نہیں تھا۔ ان کے مطابق وہ چوٹوں کے باوجود فلم کی شوٹنگ کے لیے گئیں اور تمام مناظر مکمل کیے۔

یاد رہے کہ دیمک میں ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ فیصل قریشی اور سونیا حسین نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوئی اور شائقین کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔

https://www.instagram.com/reel/DLEqvxaoqkE/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==