6

انسٹا گرام میں ری پوسٹ فیچر کی آزمائش

میٹا نے انسٹاگرام میں ایک نیا اور متوقع فیچر "ری پوسٹ" متعارف کرانے کی آزمائش کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیا فیچر صارفین کو کسی بھی پوسٹ کو دوبارہ اپنی فیڈ میں شیئر کرنے کی سہولت دے گا، جو ایک نئی پوسٹ کے طور پر ظاہر ہو گی۔ اس وقت انسٹاگرام صارفین صرف دیگر صارفین کی اسٹوریز کو ری شیئر کر سکتے ہیں، تاہم پوسٹس کو ری پوسٹ کرنے کا آپشن موجود نہیں ہے۔

میٹا کے ترجمان نے بھی اس تجربے کی تصدیق کی ہے، تاہم فیچر کی مکمل تفصیلات اور ممکنہ لانچ سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2022 اور 2017 میں بھی انسٹاگرام کی جانب سے ری پوسٹ بٹن کی آزمائش کی گئی تھی، مگر دونوں مرتبہ یہ فیچر صارفین کے لیے دستیاب نہیں کیا گیا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا اس بار انسٹاگرام ری پوسٹ فیچر کو باقاعدہ طور پر متعارف کرواتا ہے یا نہیں۔