47

بینکنگ سیکٹر میں نئی پالیسی، چین میں گڑیائیں بطور تحفہ ممنوع

چین میں مالیاتی نگرانی کرنے والے حکام نے حال ہی میں بینکوں پر نئے گاہکوں کے لیے “گڑیائیں” یا دیگر تحائف بطور پروموشن دینے پر پابندی عائد کی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شینژن شہر کے پنگ آن بینک نے نئے صارفین کو تقریباً 7,000 ڈالرز 3 ماہ کے لیے مستقل ڈیپازٹ کرنے پر مشہور “Labubu” گڑیائیں بطور پروموشن دی تھیں جو کہ نوجوانوں میں خاصی مقبول ہیں۔ یہ مہم سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

لیکن نیشنل فائنینشل ریگولٹری ایڈمنسٹریشن (این ایف آر اے) نے فوری طور پر اس غیر قانونی پروموشنز کو ٹارگٹ کیا اور بینکوں کو ہدایات دیں کہ وہ ایسے گفٹس نہ دیں، چاہے وہ گڑیائیں ہوں یا چاول، ایپلائنسز یا آن لائن سبسکرپشنز۔

پابندی کا مقصد تحائف دینے کے اخراجات کی وجہ سے بینکوں کے آپریشنل خرچ میں اضافے کو روکنا ہے۔ علاوہ ازیں چین کا مرکزی بینک حالیہ مدتوں میں سود کی شرح بھی کم کر چکا ہے جس کیوجہ سے بینکوں کے منافع پر پہلے سے ہی دباؤ ہے۔

مزید برآں بینکوں کے درمیان کے جھگڑے کی فضا قائم ہوتی ہے جو غیر ضروری پروموشنز سے جنم لیتا ہے، جس کا مقصد صرف کسٹمرز بڑھانا ہوتا ہے، منافع نہیں۔