42

ہڈیوں کی کمزوری اور ذیابیطس، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

حالیہ تحقیق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر 4 میں سے 1 ذیابیطس مریض سنگین ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہے۔

ماہرین کلے مطابق یہ ایک تشویشناک حقیقت ہے جو اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ ذیابیطس صرف خون میں شوگر کی سطح کا مسئلہ نہیں، بلکہ جسم کے کئی نظاموں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

ذیابیطس خصوصاً دو اقسام کی ہڈیوں کی بیماریوں سے وابستہ ہوتا ہے:

1. ہڈیوں کی کمزوری (Osteoporosis)

ذیابیطس (خاص طور پر ٹائپ 1) ہڈیوں کے ڈھانچے کو کمزور کرتا ہے اور کیلشیم کی کمی، انسولین کی خرابی اور ہڈی بنانے والے خلیوں (Osteoblasts) کی سرگرمی متاثر ہوتی ہے۔

2. ہڈیوں کی تنزلی (Osteoarthritis & Charcot Joint)

ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد میں جوڑوں کی بیماری، جوڑوں میں سوجن، اور Charcot arthropathy زیادہ دیکھی جاتی ہے، خاص طور پر پاؤں، گھٹنے، اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوتی ہے۔

ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے تقریباً 25–30% مریض ہڈیوں سے متعلق پیچیدگیوں جیسے fractures, osteopenia اور deformities میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ذیابیطس والے افراد میں ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ نارمل افراد سے 70% زیادہ ہوتا ہے