41

علیحدگی کے بعد میرب علی کی نئی ویڈیو، مداحوں کے لیے حیران کن لمحہ

معروف اداکارہ و ماڈل میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوشی میں ناچتے گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کردی ۔

 

 اپنے حالیہ شوٹ کے دوران انہوں نے نہ صرف مکمل تبدیل شدہ لُک کا مظاہرہ کیا بلکہ ایک انگریزی گیت پر جھومتی ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Merub Ali (@meruub)

 

 

میرب علی اور عاصم اظہرنے مارچ 2022 میں منگنی کا اعلان کیا تھا، لیکن چندروزقبل عاصم اظہرنے اس رشتے کے ختم ہونے کی تصدیق کردی تھی,اس کے بعد خاموشی توڑتے ہوئے میرب علی نے  پہلی بار انسٹاگرام پر اپنی نانی کے انتقال کا افسوسناک انکشاف کیا تھا اور اب وہ اپنے کیریئر پر فوکس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Merub Ali (@meruub)

 

 

اپنی حالیہ پوسٹ میں وہ میک اپ روم میں انگریزی گیت 'APT' گاتے ہوئے دکھائی دیں، اس شوٹ کے دوران اداکار خوشحال خان بھی میرب علی کے ساتھ موجود تھے، جن کے ساتھ ان کی ایک تصویر بھی وائرل ہوئی ہے۔

 

 میرب علی کے مداحوں نے اس پوسٹ پر بڑی تعداد میں ردعمل دیتے ہوئے کہاہے  کہ وہ عاصم اظہرسے علیحدگی کے بعد بھی پوری طرح خوش اور پراعتماد نظر آ رہی ہیں،کمنٹ سیکشن میں ایک صارف نے لکھا، ’’لگتا ہے میرب کو کوئی فرق نہیں پڑا، وہ عاصم کو یہ پیغام دے رہی ہیں کہ وہ بالکل خوش ہیں‘‘جبکہ کئی دیگر صارفین نے ان کے چہرے کی تازگی کو "پوسٹ بریک اپ گلو" قرار دیا ہے۔