ملک میں سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد قیمت 3لاکھ 56 ہزار900 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونا 3 ہزار430 روپے مہنگاہوا ہے جس کے بعددس گرام سونے کی قیمت 3لاکھ 5 ہزار984 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونا 30 ڈالر مہنگاہوکر 3370 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیاہے۔
دوسری طرف ایک تولہ چاندی کی قیمت 3745 روپے پر ہی برقرارہے۔









