14

مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا

شکارپور میں مسلح افراد کی کار پرفائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شکارپور میں لاڑکانہ روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے کار سوار سندرانی برادری کے 3 افراد سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نور محمد، نظام سندرانی، آدم سندرانی اور ایک ڈرائیور رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

 ورثا نے لاشوں کو شکارپور لاڑکانہ انڈس ہائے پر رکھ کرقاتلوں کی جلد گرفتاری کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا،ورثا کے مطابق انکی بروہی برادری سے درینہ دوشمنی چل رہی ہے۔

 پولیس نے رپورٹ درج  کرکے مظاہرین کو یقین دہانی کے بعد روڈ کھلوادیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتار کیلئے سرچ اپریشن شروع کردیا گیا ہے۔