202

رجب بٹ پر نئے الزامات، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور دوست مان ڈوگر سمیت پانچ دیگر افرادکے خلاف خاتون پر ریپ، غیرقانونی نظربندی اور بلیک میلنگ کے الزامات پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

 ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب  عائشہ شرافت نے سوشل میڈیا پر سلمان حیدر نامی شخص سے دوستی کی،وہ قریبی دوست بن گئے اور اعتماد قائم ہونے کے بعد سلمان نے اسے رائیونڈ روڈ پر واقع ایک گھر پر بلایا جہاں اس نے مبینہ طور پر ڈرادھمکا کر ریپ کیا،اس کی نامناسب ویڈیوز بھی بنائیں اور وقت گزرنے کے ساتھ انہیں بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا۔  

ایف آئی آرکے مطابق   عائشہ شرافت اور اس کی بہن نے سلمان کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی،وہ سلمان کے گھر گئیں جہاں  رجب بٹ، مان ڈوگر، جواد حیدر، جہانگیر بٹ اور سلمان حیدر نے انہیں ایک کمرے میں نہ صرف بند کر دیابلکہ جواد حیدر نے زبردستی ان کے موبائل فون لے  کر ڈیٹا حذف کر دیا، انہیں دھمکیاں دیں اور پھر گھر سے باہر نکال دیا۔
 پولیس کا کہنا ہے کہ ثبوت اور تحقیقات کے نتائج کی بنیاد پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔