116

بجٹ 2025-26 : پراپرٹی خریدنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

وفاقی بجٹ 2025-26 میں حکومت کی جانب سے پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف دینے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) کو مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا اطلاق ممکنہ طور پر یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعمیراتی صنعت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنا ہے۔ بجٹ میں بلڈرز اور ڈویلپرز کی باقاعدہ رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی، اور ان کے لیے بھی ایف ای ڈی ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ نان فائلرز اور لیٹ فائلرز کے لیے ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں ردوبدل کی تجاویز بھی شامل ہیں، جبکہ پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں نرمی کی تجاویز زیرغور ہیں۔