30

محبت کی آڑ میں سازش: دلہن نے ہنی مون پر شوہر کو قتل کرا دیا

بھارت میں ہنی مون کی خوشیاں لمحوں میں ماتم میں بدل گئیں، جب ایک دلہن نے اپنے شوہر کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ لرزہ خیز واقعہ مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق 25 سالہ سونم راگھوونشی نے اپنے 30 سالہ شوہر راجہ کو ہنی مون کے دوران ہی ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور اسے زہریلی چیز کھلا کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سازش میں دلہن کا ایک قریبی دوست راج کشواہا بھی ملوث ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دلہن شادی سے ناخوش تھی اور شوہر سے جان چھڑانا چاہتی تھی۔ موبائل چیٹس میں دونوں کے درمیان گہری سازش اور شوہر کے خلاف نفرت انگیز گفتگو بھی سامنے آ گئی ہے۔

پولیس نے فرانزک اور ڈیجیٹل شواہد کی مدد سے کیس کو مضبوط بنایا ہے۔ دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں مقدمے کی سماعت جاری ہے۔