4

پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں ارشد ندیم اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دستاویز کے مطابق بجٹ میں اسپورٹس اکیڈمی کے لیے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز میں بتایا ہے کہ اکیڈمی پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تعمیر کی جائے گی۔

 دستاویز کے مطابق منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 2 ارب 85 کروڑ 26 لاکھ روپے ہے اور ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کے لیے 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔