6

راول ڈیم میں نہانے پر پابندی کے باوجود 3 نوجوان جاں بحق

راول ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں 3 نوجوان نہانے کے غرض سے گئے تھے کہ اسی دوران تینوں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت راول ڈیم میں نہانے پر پابندی عائد ہے۔