161

حج کے دوران شدید گرمی، سعودی حکومت کا خصوصی الرٹ جاری

مکہ مکرمہ: دنیا بھر سے آئے لاکھوں فرزندانِ توحید اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، جہاں جھلسا دینے والی گرمی کے پیش نظر حکومتِ سعودی عرب نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق رواں حج سیزن کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فوری طور پر تمام ضروری حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

سعودی حکام کے مطابق:

  • عازمین کو موسم کی شدت سے آگاہ رکھنے کے لیے مسلسل رہنمائی دی جا رہی ہے۔

  • میدان عرفات میں گرمی کی شدت کے باعث عازمین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک خیموں سے باہر نہ نکلیں۔

  • سعودی وزارتِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اس دن کھلے آسمان تلے عبادات، پہاڑوں پر چڑھائی اور دھوپ میں مشقت، ہیٹ اسٹروک جیسے خطرات بڑھا سکتی ہے۔

مقامی انتظامیہ کی جانب سے پانی، شامیانے، کولنگ سسٹمز اور طبی مراکز کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ اللہ کے مہمان کسی بھی پریشانی سے محفوظ رہیں۔