ایلون مسک نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کے لیے نیا پرائیوٹ میسجنگ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس میں میسجز خودبخود غائب ہونے اور بٹ کوائن جیسی انکرپشن جیسی سہولیات شامل ہوں گی۔
نیا "ایکس چیٹ" فیچر فی الحال صرف بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور اسے واٹس ایپ یا ٹیلی گرام جیسا متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ نیا ٹول ڈائریکٹ میسجنگ کا متبادل ہوگا جس میں صارفین آڈیو/ویڈیو کال، ہر قسم کی فائلز شیئر کرنے اور انکرپٹڈ چیٹ کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ایلون مسک ایکس کو ایک مکمل "ایوری تھنگ ایپ" میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر گامزن ہیں، جہاں چیٹ، پیمنٹس اور مارکیٹ پلیس سب کچھ ایک ہی جگہ دستیاب ہو۔
