15

امداد لیتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری ، مزید 40 فلسطینی شہید

غزہ ایک بار پھر لہو میں نہا گیا، جہاں اسرائیلی افواج کی تازہ ترین بمباری کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔ المناک بات یہ ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے زیادہ تر لوگ وہ تھے جو امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اقوام متحدہ نے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے امدادی مراکز پر اسرائیلی حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی امدادی ایجنسیاں بھی اس ظلم پر خاموش نہیں رہیں اور بھوکے پیاسے فلسطینیوں پر بمباری کو کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

اسی دوران عالمی ادارہ خوراک نے غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے محفوظ راستے کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے، اور امداد کی فوری اور مکمل رسائی ناگزیر ہے۔