50

وزارت خزانہ بجٹ کی نئی تاریخ پر غور کر رہی ہے، حتمی اعلان جلد متوقع

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سالانہ بجٹ پیشں کرنے کی تاریخ میں مزید ردو بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عید کی وجہ سے 7 اور 8 جون کو عام تعطیل ہوں گی، عید کے تیسرے دن 9 جون کو ورکنگ ڈے کا اعلان کرنا پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے تیسرے دن 9 جون کو قومی اقتصادی کونسل اور اکنامک سروے جاری کرنےکا شیڈول ہے، ایک ہی دن این ای سی اور اکنامک سروے جاری کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق این ای سی کے اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ترقیاتی پروگرام کو حتمی شکل دی جاتی ہے، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس دن بھر جاری رہتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس اور بجٹ پیش کرنے میں روایتی طور پر 2 دن کا وقفہ رکھا جاتا ہے، حکومت وفاقی بجٹ پیش کرنے کے تاریخ میں دو دن کی توسیع کر سکتی ہے۔