89

پہلا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا بڑا ہدف

تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 202 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کئے، پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا نے 56، شاداب نے 48 اور حسن نواز 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے شوریف الاسلام دو جب کہ مہدی حسن، حسن، نتظیم، رشاد اور شمیم ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی فارم میں ہیں، ہم پہلے بیٹنگ کریں گے، امید ہے کھلاڑی توقعات پر پورے اتریں گے۔

بنگلا دیشی کپتان لٹن داس نے کہا کہ نئی جگہ پر نئی کرکٹ کھیلیں گے، اگر ٹاس جیت جاتے تو بالنگ ہی کرتے۔

قومی ٹیم میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، کپتان سلمان آغا، حسن نواز اور نائب کپتان شاداب خان شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث روف اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔