12

لاہور: بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر 22 سالہ نوجوان قتل

لاہور کے علاقے فیصل ٹاؤن میں 22 سالہ نوجوان ضیاء الرحمان کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول چونیاں قصور کا رہائشی تھا اور لاہور میں تعلیم کے لیے آیا تھا، جہاں وہ فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا۔

پولیس حکام کے مطابق، چاند مصطفی نامی ملزم نے شبہ کی بنا پر ضیاء الرحمان کو قتل کیا کہ اس کا مقتول کی بیوی سے ناجائز تعلق تھا۔ ملزم نے مقتول کو گھر بلایا، پھر اینٹ سے سر پر وار کیا اور بعد ازاں چھت سے دھکا دے کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال روف نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔