223

کوئٹہ کے اسپتال میں مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق

 

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں 25 سالہ مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ مریضہ ضلع چمن کی رہائشی ہے اور اس وقت آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے۔

بلوچستان میں اس سال مثبت کیسز کی تعداد 4 ہو چکی ہے، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک مریض جان کی بازی ہار چکا ہے۔