کیا آپ جانتے ہیں کہ یادگار تصاویر بنانے کے لیے مہنگے فون کی ضرورت نہیں ہوتی؟ ایک عام سستا فون بھی بہترین کام کر سکتا ہے اگر آپ ان تجاویز پر عمل کریں:
گرڈ لائنز کو فعال کریں: "تھرڈ رولز" کے اصول کے تحت گرڈ لائنز آپ کی فوٹوگرافی کو مزید دلکش بنا سکتی ہیں۔
قدرتی روشنی کا استعمال: مصنوعی روشنی کے بجائے قدرتی روشنی کا فائدہ اٹھائیں، خاص طور پر "گولڈن آور" کے دوران۔
ٹائمر کے ذریعے پرفیکٹ شاٹس: ٹائمر لگا کر اور برسٹ موڈ کا استعمال کرکے تصویریں زیادہ مستحکم بنائیں۔
مختلف کیمرہ موڈز: مناسب موڈز جیسے پورٹریٹ، نائٹ، پینوراما اور میکرو استعمال کریں تاکہ تصویر کا معیار بہتر ہو۔








