266

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ

کراچی میں آج سونے کی قیمت میں کئی ہزار روپے کی کمی دیکھنے کو ملی، جو حالیہ ریکارڈ اضافے کے بعد ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 52 ہزار روپے رہی، جبکہ 10 گرام سونا 10 ہزار 31 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 116 ڈالر کم ہوکر 3338 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔