اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے، جس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق، سافٹ ڈرنکس، جوسز، اور دودھ سے بنی مصنوعات پر ٹیکس ڈیوٹی کو 20 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
بیکری کی اشیاء، گوشت، اور آئس کریم پر بھی ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
دفاعی بجٹ میں 159 ارب روپے کا اضافہ ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس سے دفاعی اخراجات 2 ہزار 281 ارب روپے تک پہنچ سکتے ہیں۔
رواں مالی سال کے مقابلے میں دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔









