کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگیں، فی تولہ سونے کی قیمت 3,17,350 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا بھی 2,186 روپے اضافے سے 2,72,076 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 3,022 ڈالر تک جا پہنچا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی، اسٹاک مارکیٹس میں عدم استحکام اور ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔









