224

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 117,000 کی سطح پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن مثبت انداز میں ختم ہوا، جہاں 100 انڈیکس 801 پوائنٹس اضافے کے بعد 3 جنوری کے بعد پہلی بار ایک لاکھ 17 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1,17,001 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کے دن حصص بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے 29 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے بڑھ کر 14,266 ارب روپے ہوگئی۔