211

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد مجموعی ذخائر 15 ارب 92 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ زیرگردش کرنسی کا حجم 9458 ارب روپے رہا، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔