153

نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

اوکاڑہ: نویں جماعت میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق نویں جماعت میں فیل ہونے پر بہن بھائی کا جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران بھائی نے بہن کو گولی مار دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا، مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔