101

رمضان المبارک میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

لیسکو نے رمضان المبارک کے دوران مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سالانہ تعمیراتی کاموں  کو بنیاد بنا کر ایک ماہ تک بجلی بندکرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا شیڈول جاری کر دیاہ۔

لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ  شیڈول کے مطابق  شہر کے مختلف علاقوں میں10گھنٹے تک بجلی وقفے وقفے سے معطل کی جائے گی۔

لیسکو کے مطابق  13مارچ سے 9اپریل صبح 7سے شام 5بجے تک بجلی بند ہو گی،گلشن راوی، ریواز گارڈن، قرطبہ، شادمان گرڈ سٹیشن متاثر ہوں گے۔

اس کے علاوہ لاہور کینٹ، ویلنگٹن مال، رحمان پارک گرڈ سٹیشن پر بھی لوڈشیڈنگ ہو گی،بھاٹی گیٹ اور فورٹ گرڈز سے بجلی کی سپلائی وقفے وقفے سے معطل رہے گی۔