101

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر کل ایک بار پھر ملک گیر احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی  کال پر کل ایک بار پھر  ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق الیکشن نتائج کیخلاف پاکستان تحریک انصاف نے کل  اتوار کے روز احتجاج کی کال دیدی،کل راولپنڈی اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان احتجاج کریں گے۔

  پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے،لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا،الیکشن نتائج کےخلاف احتجاج ریکارڈکرایاجائےگا،مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔