126

بلوچستان اسمبلی کی مخصوص نشستیں آلاٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کی مخصوص نشستیں آلاٹ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام کو ایک ایک مخصوص نشست آلاٹ کی گئی ہے۔