102

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سے بلے کے نشان واپسی لینے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ جو معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے وہاں ہائیکورٹ دخل اندازی نہیں کرسکتی انتخابی نشان کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیرسماعت ہے ایک ہی معاملے پر دو جگہ سماعت سے تضاد کی صورت الیکشن میں تاخیرہوسکتی ہے۔ اس موقع پر درخواست یہاں قابل سماعت نہیں ہے ۔

درخواست گزار پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عمرآفتاب ڈھلوں نے پنجاب میں بلے کا نشان واپس کرنے کی استدعا کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کےمنافی انتخابی نشان واپس لیا ۔