100

صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس

ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں سرکاری وکیل نے رپورٹ جمع کروا دی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ، صنم جاوید کے والد نے نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا صنم جاوید کے والد کی درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی ڈپٹی کمشنر لاہور نے صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن دو دسمبر کو جاری کیا تھا۔