125

پشاور اور مانسہرہ کے بعد اسلام آباد سے بھی خواجہ سرا قومی اسمبلی کے لئے امیدوار

خواجہ سرا نایاب علی نے اسلام آباد کے حلقے این اے 46 اور 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

پشاور اور مانسہرہ کے بعد ایک اور خواجہ سرا اسلام آباد سے انتخابی میدان میں اترا ہے۔ نایاب علی نے حلقہ این اے 46 اور 47 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

نایاب علی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام اباد سہولیات سے محروم ہوتا جارہا ہے، اس شہر میں 500 سے زیادہ کچی آبادیاں ہیں جو حکومتی توجہ کے منتظر ہیں۔

خواجہ سرا نایاب علی کا کہنا تھا کہ وہ مسائل کے حل کیلئے عوامی آواز بنیں گی۔

واضح رہے کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی خواجہ سراء صوبیا خان نے حلقہ پی کے 81 سے صوبائی سیٹ پر آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرارکھے ہیں۔ جب کہ ہری پور کے حلقے پی کے 46 سے خواجہ سرا شی میل ایسوسی ایشن کی صدر صائمہ شوکت نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔