103

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

پاکستانی حکومت کے فیصلے کے بعد غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے ۔ 

25/24 دسمبر 2023 کو جانے والے2573 افغان شہریوں میں 674 مرد، 478 خواتین اور 1421 بچے  شامل ہیں ۔ 25/24 دسمبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 448,670 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری  ہےافغانستان روانگی کے لیے 132 گاڑیوں میں 207 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔