102

لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا

لکی مروت کےعلاقے سرائے گمبیلا میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق سرائے گمبیلا میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں پولیس گاڑی کا جزوی طور پر نقصان ہوا ہے پولیس کے تمام اہلکار محفوظ رہے ہیں کسی کا جانی نقصان نہیں ہوااور کوئی پولیس اہلکار زخمی بھی نہیں ہے۔ 

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے بارودی مواد کوٹ کشمیر سڑک پر پل کے نیچے نصب تھا۔ جس کے پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے۔