113

کراچی ائیرپورٹ پر امریکا سے آئے پارسل سےلاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد

پاکستان کسٹمز نےکراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے امریکا سےکراچی آنے والے  پوسٹل پارسل سے چرس برآمدکرلی۔

کلکٹر کسٹمز کراچی ائیرپورٹ شفیق لاٹکی کے مطابق چرس ایک پوسٹل پارسل میں تھی، یہ پارسل پی اینڈ ٹی کالونی کے رہائشی علی رضا کے نام پر تھا، پوسٹل پارسل کا وزن 1500 گرام ہے، اس پارسل سے 468 گرام ہائی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔

کلکٹرکسٹمز کا کہنا ہےکہ پارسل امریکی شہر میامی سے احمد رضا نےکراچی کے لیے بک کیا تھا، برآمد ہوئی چرس کی مالیت 51 لاکھ 48 ہزار روپے ہے۔

شفیق لاٹکی نے بتایا کہ پاکستان پوسٹ کےکراچی ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کو یہ پارسل موصول ہوا تھا، مشکوک پارسل کوکھولنے پر منشیات برآمد ہوئی، اس معاملے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔