100

گجرات میں سلنڈر دھماکے سے دو افراد زخمی ہوگئے

گجرات میں سلنڈر دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

گجرات کے علاقہ میانہ نوشہرہ میں ایل پی جی فلنگ شاپ میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے دکان کی چھت گر گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے اور چھت گرنے سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔