101

کوے نے پول پر لہراتا اسرائیلی جھنڈا اتار پھینکا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیل کا جھنڈا ایک پول کے ساتھ بلند ہے اور ہوا میں لہرارہا ہے جو شاید کوے کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور وہ اپنی چونچ سے جھنڈے کو اس وقت تک کھینچتا رہا جب تک اسے اتار نہ پھینکا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ انہیں پہلے لگا کہ کوا ایسا اپنا گھونسلہ بنانے کیلئے کررہا ہے اور وہ اپنے ساتھ جھنڈے کو بھی لے جائے گا مگر کوے نے اسے دور پھینک دیا۔

  

ویڈیو: کوے نے پول پر لہراتا اسرائیلی جھنڈا اتار پھینکا

 

ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ اب سے کوے کو روٹی ڈالے گا جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ اسرائیلی نہ انسانوں میں سمجھ آتے ہیں اور نہ ہی جانوروں میں، تبھی یہ مخلوق پرندوں کو بھی نہیں پسند۔