100

واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا

میٹا کمپنی کی جانب سے پیش کردہ واٹس ایپ دنیا کے اربوں لوگ اب بھی استعمال کر رہے ہیں اور واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔تجزیہ کار ایک عرصے سے یہ کمی محسوس کر رہے تھے،

اس سے قبل واٹس ایپ ہر ہفتے نت نئے فیچرز اور سہولیات سے اپنے صارفین کو حیران کرتی رہی ہیں، ان میں ویڈیو کالرز میں اضافے، گروپس کی نئی سہولیات اور ڈیسک ٹاپ پلیٹ فارم میں جدت شامل ہیں۔تاہم واٹس ایپ نے اپنا آفیشل اکاؤنٹ شامل کیا ہے.

جس میں وہ ایپ میں جدت اور نئی سہولیات کا اعلان کریں گے اور اسے استعمال کرنے کی ٹپس بھی فراہم کریں گے، واٹس ایپ کی خبر دینے والی ویب سائٹ، ویب بی ٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے اس پر حال ہی میں کام کیا ہے.

اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے۔فی الحال بعض صارفین کو واٹس ایپ کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے، پھر آپ واٹس ایپ آفیشل اکاؤنٹ پر اس وقت تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے جب تک وہ خود آپ سے رابطہ نہیں کرتا۔