101

شوہر نے بیوی کو خوش کرنے کیلئے شادی کے سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنوالیا

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے وال نامی شخص  نے  اپنی اہلیہ کو سرپرائز  دیتے  ہوئے  ہاتھ پر شادی کے سرٹیفکیٹ کا ہی  ٹیٹو  بنوالیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے  ویلنٹائن ڈے پر اپنی بیوی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہاتھ پر شادی کے سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو  بنوا ڈالا۔

 

بعد ازاں وال کی جانب سے بنوائے گئے ٹیٹو کی تصاویر فیس بک پر بھی شیئر کی گئی جو کہ وائرل ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وال کو ٹیٹو بنوانے میں 8  گھنٹوں کا وقت لگا جسے دیکھ کر وال کی اہلیہ بھی حیرت میں مبتلا ہوگئی، دوسری جانب ٹیٹو آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ اس نے پہلی بار شادی کے سرٹیفکیٹ کا ٹیٹو بنایا ہے۔  a