108

دلہن نے دلہا کو گود میں اٹھا کر برائیڈل شوٹ کروایا

شادی کے دن کو یادگار بنانے کا دلہا کے بجائے دلہن نے ہی دلہا کو گود میں اٹھا لیا ، سوشل میڈیا پر اس نئے نویلے جوڑے پر دلجسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر گردش کرتیں دکھائی دے رہی ہیں ۔

کیپشن کچھ اس طرح کا تھا کہ کیسے ہرماں نئی نویلی دلہن سے اپنے بیٹے کے ساتھ بچے جیسا سلوک کرنے کی توقع رکھتی ہے ۔

ان تصاویر میں دلہن دلہے کو گود میں اٹھا کر تصاویر بنواتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے ۔

دلہا دلہن دونوں نے مسکراتے ہوئے تصاویر بنوائیں جب کہ ان کے اس فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ ردعمل کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایک صارف نے لکھا اب یہ ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان آنے کے اہل ہوگئے ہیں ۔

ایک صارف نے لکھا انہوں نے وسیم بادامی کو کیوں اٹھایا ہے ؟ ایسا کون سا معصومانہ سوال پوچھ لیا جو انہیں اٹھا کر پٹخ رہی ہیں ۔

ایک صارف نے لکھا بس اتنا مضبوط بننا ہے ۔

عام طور پر شادیوں میں اس کے برعکس عمل دیکھنے میں آتا ہے مگر جوڑے کا یہ عمل روائتی تصور کو ختم کرتا دکھائی دیا ۔

اس سے قبل پاکستانی یوٹیوبراذلان شاہ نے بھی اپنی دلہن کو شادی کے تحفے میں گدھے کا بچہ تحفے میں دے کر سب کو حیران کردیا تھا ۔