107

معروف گلوکاربلال سعید کا نیا گانا ریلیز

گلوکار بلال سعید نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نیا گانا  "3 سال"ریلیز کر دیا۔

بلال سعید نے اپنا نیا پنجابی گانا "3 سال" ریلیز کر دیا ہے، اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میوزک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئےانہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 گلوکار نے میوزک ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’سالگرہ کے موقع پر ملنے والی دعاؤں  او ر نیک خواہشات پر مداحوں کا مشکورہوں۔ گلوکار نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرا ساتھ 12 سال سے دے رہے ہیں۔ یہ گانا "3 سال" میرے مداحوں کے لئے تحفہ ہے جو میرے بے حد قریب ہیں‘۔