100

آئس کریم والے کا کرتب بچے کو پسند نہ آیا


ترکیہ میں ایک آئس کریم فروش خریداروں کو تنگ کرکے آئس کریم دینے کے لیے مشہور ہے لیکن اس کی یہ عادت آئس کریم کے لیے بے چین ایک بچے کو بالکل پسند نہ آئی۔

ترکیہ سے سامنے آنے والی یہ ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں آئس کریم فروش بچے کو تنگ کررہا ہے۔

لیکن آئس کریم والے کا یہ مذاق بچے کو بالکل پسند نہ آیا اور اس نے غصے میں ٹانگیں پٹخنا شروع کردیں۔

بچے نے آئسکریم نہ ملنے پر اسٹال پر لاتیں اور ہاتھ مارے جب کہ اس دلچسپ واقعے کی قریب کھڑے لوگوں نے ویڈیو بھی بنائی۔

ویڈیو کے آخر میں آئس کریم والے نے بچے کو بلایا لیکن وہ غصے میں روتا ہوا چلتا بنا۔v