100

اداکارہ ارمینا خان نے شہنائیوں کی نوید سنا دی

اداکارہ ارمینا خان نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ منگیتر فیصل خان سے شادی کر رہی ہیں۔

ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نوید سنائی کہ وہ شادی کر رہی ہیں اور تیاریوں کے لیے پُرجوش ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں شرمیلا تاثر دیتے ہوئے لکھا کہ' بتائیے کون شادی کر رہا ہے؟

بعدازاں ارمینا خان نے بتایا کہ انہوں نے ویڈنگ کلب سے عروسی لباس خرید لیا ہے اور وہ اپنے خوابوں کا جوڑا مداحوں سے شیئر کرنے کا انتظار نہیں کر سکتیں۔

ارمینا خان نے واضح کیا کہ تصویر والا لباس ان کی شادی کا جوڑا نہیں ہے لیکن وہ اس وقت مختلف ملبوسات کو پہن کر دیکھ رہی تھیں اور خوشی سے پھولے نا سما رہی تھیں۔