پشاور۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے یوم آزادی کے روز پشاور کو بڑی تباہی سے بچا لیا خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرکے قمرد دین گڑھی چوک سے گرفتار کرکے خودساختہ بم اور ڈیٹونیٹر سمیت دیگر بارودی مواد برآمد کرلیا سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ 14 اگست (یوم آزادی ) کے روز پشاور میں تباہی کا منصوبہ بنادیاگیا ہے اور خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد بارودی مواد شہر منتقل کررہا ہے جس کانوٹس لیتے ہوئے قمردین گڑھی میں کاروائی کرکے دہشتگرد رحمان اللہ ولد ملک جان سکنہ خیبر ایجنسی حال سربند باغ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے کئی کلو وزنی بم اور سینکڑوں کی تعداد میں ڈیٹونیٹر برآمد کرکے بی ڈی یو کو طلب کیاگیا اور بارودی مواد ناکارہ بناکر گرفتار دہشتگرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کیاگیا۔









